1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موہالی ٹیسٹ: بھارت کی فتح کے امکانات

21 اکتوبر 2008

بھارتی شہر موہالی میں بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی فتح کے امکانت روشن ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Fdpj
تصویر: AP

چوتھے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز تھے اور اس کو میچ جیتنے کے لیے تین سو پچھتر رنز درکار ہیں۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien
بڑے اسکور کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کی حکمتِ عملی آسٹریلیا کو مہنگی پڑیتصویر: AP


میچ کو برابر کرنے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کو نوّے اوورز تک بیٹنگ کرنا پڑے گی۔ ایک موقع پر چوتھے دن مہمان ٹیم آسٹریلیا کے محض اٹھاون رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien
بھارتی پیم دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے پر عزمتصویر: AP


آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ٹم نیلسن کا کہنا ہے کہ ایک بڑے اسکور کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کرنے کی ان کی ٹیم کی اپروچ موثر ثابت نہیں ہوئی، تاہم ان کے نذدیک اتنے بڑے اسکور کا تعاقب اسی طریقےسے کیا جا سکتا تھا۔