1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مویشی منڈی میں خاتون کا رقص

بینش جاوید
29 اگست 2017

سوشل میڈیا پر آج کل ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں بکرا منڈی میں قربانی کے جانوروں کی نمائش کے دوران خواتین کورقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی حلقے ان ویڈیوز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2j0eC
Screenshot Facebook Shoukat Ali Zardari
تصویر: Facebook/Shoukat Ali Zardari

ان ویڈیوز کو دیکھ کر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کس شہر میں بنائی گئی ہیں اور کتنی پرانی ہیں۔ تاہم گزشتہ روز سے ان ویڈیوز کو فیس بک پر شیئر کیا جا رہا ہے۔  ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی نمائش اس طرح سے کی جا رہی ہے جیسے کہ کوئی فیشن شو ہو۔ ایک بیل کے ساتھ ایک خاتون کیٹ واک کر رہی ہے اور ویڈیو میں بیل کے سامنے ایک خاتون کو رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا  ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین ان ویڈیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رمیز اختر نے اپنے کامنٹ میں لکھا، ’’ہماری قربانیوں کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔‘‘ آصف خان کے بقول،’’ تعلیم کی کمی ہے ورنہ ہمیں آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔‘‘ ذیشان مختار نے لکھا،’’ اب تو مذہبی تہواروں کو بھی کمرشل بنا دیا گیا ہے۔‘‘ 

کراچی میں مویشی منڈی

 کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کے دوہرے معیار ہیں۔