1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی قونصل خانے کے دو ملازمین بم دھماکے میں ہلاک

2 مارچ 2016
https://p.dw.com/p/1I5Jh
تصویر: picture-alliance/dpa

پاکستانی شہر پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کے دو پاکستانی ملازمین ایک بم حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے بقول یہ واقعہ منگل یکم مارچ کو اس وقت پیش آیا، جب پشاور میں واقع امریکی قونصل خانے کے ملازمین انسداد منشیات کے پاکستانی ادارے کے ایک قافلے کے ہمراہ قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے گزر رہے تھے۔ اس دوران سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا اور یہ قافلہ اُس کی زَد میں آ گیا۔ اس واقعے میں چند فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔