1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میئی جیانگ کےہاں جڑواں بچوں کی پیدائش: امریکا میں دُہری خوشی

کشور مصطفیٰ23 اگست 2015

امریکی دارالحکومت میں سیاح جائنٹ پانڈا میئی جیانگ نے چند گھنٹوں کے اندر دو بچوں کو جنم دیا۔ واشنگٹن کے نیشنل زو یا قومی چڑیا گھر کے حکام نے بتایا ہے کہ دونوں نو مولود صحت مند نظر آتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1GKHF
تصویر: Reuters/C. Mallon/Smithsonian's National Zoo

اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام مقامی وقت کے مطابق 5:34 منٹ پر پانڈا میئی جیانگ کے پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جب کہ ساڑھے چار گھنٹے بعد خلاف توقع میئی جیانگ کا دوسرا بچہ دنیا میں آیا۔ واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر کے ڈائرکٹر ڈینس کیلی نے پانڈا میئی جیانگ کے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا،’’یہ نومولود بہت چھوٹا اور کمزور سا ہے تاہم ہم جانتے ہیں کے میئی جیانگ بہترین ماں ہے‘‘۔

بعد ازاں ڈینس کیلی نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا،’’ ہم سب میئی جیانگ کے بچوں کی پیدائش پر بہت خوش اور پُرجوش ہیں۔ ہمارے چڑیا گھر کے اہلکار 2012 ء میں اس چڑیا گھر میں پیدائش کے چھ گھنٹوں بعد ہی پانڈا کے ایک بچے کی موت کے بعد سے بہت محتاط تھے اور دُعا کر رہے تھے کے پانڈا کے ہاں اس بار صحت مند بچہ پیدا ہو‘‘۔ کیلی نے تاہم کہا ہے کہ پانڈا کے بچے بہت نازک ہیں یہ اُن کے لیے نہایت نازک وقت ہے۔

مویشیوں کے چیف ڈاکٹر ’ڈان نائیفر‘ نے بھی پانڈا کے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد کہا کہ نومولود کی صحت اچھی معلوم ہوتی ہے اور وہ نارمل آوازیں بھی نکال رہا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کے میئی جیانگ نے پہلے بچے کو جنم دیتے ہی اپنی آغوش میں لیا اور وہ اُسے راحت پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ انتظامیہ کا بھی کہنا تھا کہ میئی جیانگ ایک ’’بہترین ماں‘‘ ہے۔

USA Panda Geburt Washington Smithsonian’s National Zoo
پانڈا کے بچے ابھی بہت نازک اور چھوٹے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/P. Baker-Masson/Smithsonian’s National Zoo

پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹر ’ڈان نائیفر‘ کہہ رہے تھے کہ وہ اور اُن کا طبی عملہ ماں اور بچے کو تنہا چھوڑ دینا چاہتے تھے کیونکہ یہ وقت ماں اور بچے دونوں کو سکون سے ایک دوسرے کے ساتھ گزارنا جاہیے تاہم دوسرے بچے کی غیر متوقع پیدائش نے تمام عملے کو دوبارہ سے متحرک کر دیا۔ دوسرے کی پیدائش کے بعد ایک کو اُس انکیوبیٹر میں ڈال دیا گیا جس میں جوڑواں بچوں کو پیدائش کے بعد نگہداشت میں رکھا جاتا ہے۔

میئی جیانگ ماضی میں دو بچوں کو جنم دے چکی ہے۔ 2005 ء میں تائی شان پیدا ہوا تھا اور 2013 ء میں باؤ باؤ۔

میئی جیانگ کے رحم میں 26 اور 27 اپریل کو منجمد منی یا تخم ڈال کر اُسے مصنوعی طریقے سے حاملہ کیا گیا تھا۔ منجمد منی یا تخم چینی پانڈا ’ہوئی ہوئی‘ اور تازہ تخم امریکا کے قومی چڑیا گھر کے پانڈا ’ٹیان ٹیان‘ سے لیا گیا تھا۔

USA Panda Geburt Washington Smithsonian’s National Zoo
پانڈا کی یہ قسم بہت نایاب ہےتصویر: Reuters/Smithsonian's National Zoo

ڈائریکٹر ڈینس کیلی کے بقول میئی جیانگ کے نو مولود بچوں کی جنس اور اس بارے میں کے تخم یا منی کا عطیہ دینے والے دونوں پانڈا میں سے کون ان بچوں کو باپ ہے اس بارے میں مستقبل میں کچھ کہا جا سکے گا۔

جائنٹ پانڈا کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار حیوانوں میں ہوتا ہے۔ سفید اور کالے نشان والے یہ پانڈا انسانوں کو بہت زیادہ پسند ہیں۔ ان کی شرح پیداسش بہت ہی کم ہے اور یہ مرکزی چین کے کوہستانی علاقے میں پائے جاتے ہیں۔ چین میں قریب 16,00 پانڈا جنگلات میں پائے جاتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں مخصوص جگہ بند کر کے رکھے جانے والے جائنٹ پانڈا کی تعداد قریب 300 ہے جو زیادہ تر چین میں ہی ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید