1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میریٹ ہوٹل میں آتش زدگی

خبر رساں ادارے26 فروری 2009

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے مشہور ہوٹل میریٹ کی عمارت کو آگ لگنے سے جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/H1zk
گزشتہ برس اسی ہوٹل کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کے بعد کی ایک تصویرتصویر: AP

اسلام آباد کے اعلیٰ پولیس افسر احمد لطیف نے اس واقعہ میں تخریبی کارروائی کے امکان کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ واقعے کے بعد آگ بجھانے والے عملے نے فوراً کارروائی کی اور ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ جس وقت ہوٹل میں آگ لگی اس وقت وہاں 50 افراد مقیم تھے جنہیں بروقت اور بحفاظت نکال لیا گیا۔

اسلام آباد کا یہ وہی ہوٹل ہے جس کی عمارت کو گزشتہ سال 20ستمبر کو ایک ٹرک بم حملے میں زبردست نقصان پہنچا تھا اور عمارت کا سامنے کا کچھ حصہ منہدم بھی ہو گیا تھا۔ اس دہشت گردانہ واقعے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوٹل بند کر دیا گیا تھا۔ اس کا کچھ حصہ دوبارہ تعمیر کرکے اسے ابھی ایک ماپ قبل ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔