1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میڈونا کی وجہ شہرت اس کے گیت نہیں

رپورٹ:ندیم گل، ادارت:گوہرنذیر24 جون 2009

پسماندہ افریقی ملک ملاوی کے بیشتر شہری معروف گلوکارہ میڈونا کو اس کے گیتوں کی وجہ سے نہیں جانتے۔ وہ میڈونا کو محض ایک فرشتہ صفت خاتون کے طور پر جانتے ہیں جس نے وہاں کے غریب اور یتیم بچّوں کو گود لیا۔

https://p.dw.com/p/IVUb
ملاوی کے عوام کے لئے میڈونا گلوکارہ نہیں، فرشتہ صفت خاتون ہےتصویر: AP

ملاوی کے شہر زومبا میں کیلے فروخت کرنے والی ایک خاتون علیزہ مینیوزا کہتی ہے کہ اس نے میڈونا کا ایک بھی گانا نہیں سنا لیکن وہ یہ ضرور جانتی ہے کہ میڈونا ایک نفیس خاتون ہے جو اس کے شہر کے بچّوں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

Jahresrückblick 2007 April Madonna Adoptivkind
میڈونا نے ڈیوڈ بنڈا کو ایک یتیم خانے میں دیکھا اور پھر گود لے لیاتصویر: AP

مینیوزا یہ بھی جانتی ہے کہ میڈونا نے تین سال قبل ایک شیرخوار ڈیوڈ بنڈا کو ایک یتیم خانے میں دیکھا اور پھر گود لے لیا۔ مینیوزا کو ابھی ابھی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملاوی کی عدالت عظمیٰ نے میڈونا کو ملک سے دوسرا بچّہ گود لینے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ اس مرتبہ یہ ایک بچّی ہے جس کا نام مرسی جیمز ہے۔ مینیوزا نے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ بچّی جیمز جمعہ کو میڈونا کے ساتھ رہنے کے لئے لندن روانہ ہو گئی۔

ملاوی میں یتیم بچّوں کا مسئلہ ایک المیہ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ حکام کے مطابق ایڈس کے وائرس کے مرض کے باعث 15 لاکھ بچّے یتیم ہو چکے ہیں جو ملک کی مجموعی آبادی کے 10 فیصد کے برابر ہیں۔

وزارت بہبودِ اطفال و خواتین سے وابستہ سائرس جیک کہتے ہیں کہ ملک میں بحران کی سی کیفیت ہے جبکہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے کافی وسائل دستیاب نہیں ہیں۔

Madonna auf ihrer Reise nach Malawi
ملاوی میں یتیم بچوں کے لئے میڈونا نے متعدد منصوبے شروع کئےتصویر: AP

تاہم بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیم آئی آف دی چائلڈ کے بونیفیس مینڈیر کا مؤقف ہے کہ حکومت کے پاس بچّوں کی فلاح کے منصوبے چلانے کے لئے مناسب مالی وسائل ہیں۔

میڈونا نے اس حوالے سے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس نے وہاں "ریزنگ ملاوی" کے نام سے ایک فلاحی ادارے کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ اس تنظیم نے ملک میں ایک جدید ہاسٹل قائم کیا ہے۔ یہ اسی یتیم خانے میں بنایا گیا جہاں میڈونا نے ڈیوڈ کو پہلی مرتبہ دیکھا تھا۔ میڈونا نے ملاوی میں ایک ’’ڈے کیئر‘‘ سینٹر بھی قائم کرکھا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک کارکن مووکاسونگرا نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ملاوی میں یتیم بچّوں کی حالت زار کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک غیر ملکی کو آنا پڑا ہے جبکہ مقامی سطح پر مسئلے کی سنگینی کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ یتیم بچّوں کی فلاح و بہبود کی بنیادی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔