1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میں ستمبر میں مستعفی ہوجاوٴں گا: ایہود اولمرٹ

30 جولائی 2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اعلان کیا ہےکہ وہ رواں برس ستمبر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

https://p.dw.com/p/EnU9
بد عنوانی کے الزامات سے پریشان اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹتصویر: picture-alliance/ dpa

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا کہ وہ سترہ ستمبر کو ہونے والے اپنی جماعت کے پرائمری انتخابات میں حصّہ نہیں لینگے۔ اولمرٹ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پارٹی الیکشن میں نئے لیڈر کے انتخاب کے بعد وہ مستعفی ہوجائیں گے تاکہ جلد نئی حکومت تشکیل دی جاسکے۔

سن دو ہزار چھہ سے ایہود اولمرٹ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں۔ باسٹھ سالہ اولمرٹ پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے بدھ کو اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

اولمرٹ کی طرف سے استعفے کے اس اعلان سے اسرائیل میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے اور ماہرین کی رائے میں مشرق وسطیٰ امن عمل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔