1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نائب صدر کو برطرف کرنے کے لئے احمدی نژاد پردباؤ

22 جولائی 2009

ایران کے نیم سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت آاللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو حال میں ہدایات دیں کہ وہ منتخب نائب صدر کی برطرف کر دیں۔

https://p.dw.com/p/IvR4
صدر احمدی نژاد اب تک رحیم مشائی کی برطرفی کے مطالبوں کو نظر انداز کرتے آئے ہیںتصویر: AP

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق منگل کے روز ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے صدر احمدی نژاد کو نائب صدر اسفندیار رحیم مشائی کی برطرفی کی ہدایات دی تھیں۔ خامنہ ای کے اس بیان کے بعد بدھ کے دن ایرانی پارلیمان بھی صدر احمدی نژاد پر ان کے منتخب کردہ نائب صدر کی برطرفی کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

صدر احمدی نژاد اب تک رحیم مشائی کی برطرفی کے مطالبوں کو نظر انداز کرتے آئے ہیں۔ ملک میں جاری سیاسی کشمکس پر اپوزیشن رہنما میر حسین موسوی کا کہنا ہے کہ صدر احمدی نژاد کی نئی حکومت ایران کے لئے داخلی اور خارجی مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ ان کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے۔

Gordon Brown G8 Gipfel in Italien
برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے صدارتی انتخابات کے بعد تہران میں سفارتخانے کے بند کئے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔تصویر: picture alliance / empics

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے 12جون کے صدارتی انتخابات کے بعد تہران میں سفارتخانے کے بند کئے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان سفارتی عملے کے آخری نو اہلکاروں کی ضمانت پر رہائی کے تین روز کے بعد سامنے آیا۔ گورڈن براؤن نےسفارتی عملے کی گرفتاری کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ اقدام برطانیہ کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

ایران میں مظاہرین کے ساتھ برتے جانے والے حکومتی رویہ کے بارے میں گورڈن براؤن نے کہا کہ ہمیں شہریوں کے انفرادی حقوق کے متاثر ہونے کی وجہ سے تشویش ہے۔

یاد رہےایرانی انتظامیہ بارہا مغربی ممالک خاص طور پر برطانیہ کو ملک کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام لگا چکی ہے اور اس کا کہنا ہی بھی ہے ملک میں جاری مظاہروں کے پیچھے مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔

صدارتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے خلاف اپوزیشن رہنما میر حسین موسوی کے حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں میں حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کے باعث سینکڑوں افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ اب تک بیس افراد ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ جمعے کو نئے سرے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

میرا جمال

ادارت: عدنان اسحاق