1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نادال اور سیرینا تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر گئے

22 جنوری 2009

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافائل نادال اور خواتین مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GeR9
آسٹریلیا میں جاری سال کا پہلا گرینڈ سلیمتصویر: AP

آسٹریلیا میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں نادال نے کروئشیا کے Karanusic کو شکست دی۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے 97 منٹ میں اپنے حریف کو چھ دو، چھ تین اور چھ دو کے اسکور سے ہرایا۔

مردوں کے ایک اور انفرادی مقابلے میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے اسپین کے Granollers-Pujol Spa کو چھ چار، چھ دو اور چھ دو سے باآسان ہرا دیا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے ارجنٹائن کی گیسیلا ڈیلکوکو ہرادیا۔ امریکی کھلاڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین کے اسکور سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں ولیمز کو ارجنٹائن کی کھلاڑی کے خلاف شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم سرینا ولیمز نے اس سیٹ میں سات پانچ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔