1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نادال اور مرے میامی اوپن کے چوتھے مرحلے میں

31 مارچ 2009

اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے عالمی نمبر ایک رافائل نادال، برطانیہ کے اینڈی مرے، چلی کے اسٹینس Stanislas Wawrinka اور اسپین کے ہی کے فرنیندو وارداسکو نے چوتھے مرحلے میں جگہ حاصل کر لی۔

https://p.dw.com/p/HNlR
عالمی نمبر ایک رافائل نادال ایک مرتبہ پھر بھرپور فارم میں دکھائی دے رہے ہیںتصویر: AP

میامی میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں چلی کے Stanislas Wawrinka نے روس کے Igor Andreev کو ہرا کر چوتھے مرحلے میں جگہ بنائی۔ وورینکا کو روسی کھلاڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا ہوا لیکن بقیہ دو سیٹس میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے چار چھ ، چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے میچ جیتا۔

اسپین کے فرنیندو وارداسکو نے ہم وطن فلیسیانو لوپیز کو پہلا سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے تین چھ، چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے مات دی۔ رافائل نادال نے پرتگال کے Frederico Gil سے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے Frederico Gil کوسات پانچ اور چھ تین کے اسکور سے شکست دی۔

نمبر چا ر سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے چلی کے Nicolas Massu کوہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ مرے کو اس میچ میں چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل ہوئی۔