1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ناگپور ٹیسٹ: ڈے ٹو

7 نومبر 2008

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی پہلی اننگ 441 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنا لئے۔

https://p.dw.com/p/FpEp
آسٹریلوی آف اسپنر نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں آٹح وکٹیں لے کر ٹیم میں ان کی شمولیت کے فیصلے کو درست ثابت کر دیاتصویر: AP

آسٹریلوی آف اسپنر کریجزا کی آٹھ وکٹیں اور بھارتی اسپنر ہربجن سنگھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں 300 ویں وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنا آج کے کھیل کی خاص بات تھی۔

ناگپور کے ودھاربا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز تین سو گیارہ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا مگر بھارت کی پوری ٹیم 441 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم دو وکٹوں کی نقصان پر 189 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

Cricket Kricket Harbhajan Singh Indien Australien
ہر بجن سنگھ نے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز تین سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیاتصویر: AP



دوسرے روز کے کھیل کا آغاز بھارت بلے بازوں گنگولی اور دھونی نے پر اعتماد انداز میں کیا اور پہلے سیشن میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے اسکور چار سو چار رنز پر پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے سیشن میں ترانوے قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ لیکن کھانے کے وقفے کے بعد بازی پلٹ گئی اور آسٹریلوی آف اسپنر Krejza نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم میں اپنی شمولیت کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد دھونی چار سو بائیس رنز کے مجموعی اسکور پرکریجزا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، انہوں نے چھپن رنز بنائے۔ دھونی کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک رن کے اضافے پر گنگولی بھی 85 کے انفرادی اسکور پر کریجزا کا شکار بن گئے۔ بعد میں آنے والے بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور پوری ٹیم 441 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

Indien und Australien Cricket Testspiel
گنگولی اس ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گےتصویر: AP



اپنا پہلے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کریجزا سب سے کامیاب باؤلر رہے، انہوں نے کھانے کے وقفے کے بعد متاثر کن اسپل کیا، کریجزا نے دو سو پندرہ رنز دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ واٹسن اور جانسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی انگ کا آغاز ابتدا میں کوئی زیادہ متاثر کن نہیں تھا۔ اوپنگ بلے باز ہیڈن سولہ کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان رکی پونٹنگ بھی صرف 41 گیندوں کا سامنا کر پائے اور صرف 24رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ بھارتی بولر ہربجن سنگھ کے ہاتھ آئی۔ یہ ہربجن سنگھ کی ٹسیٹ کرکٹ میں 300وکٹ تھی۔

ایسے موقع پر آسٹریلوی ٹیم کچھ دباؤ کا شکار نظر آئی مگر کاٹیچ اور ہسسی نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کاٹیچ کا انفرادی اسکور 92 ہے جبکہ ہسسی 45 رنز پر کریز پرموجود ہیں۔ آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 189ہے۔