1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ناگپور :’پرنس آف کولکتہ‘ کا آخری میچ

5 نومبر 2008

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ جمعرات سے ناگپور میں شروع ہورہا ہے۔ اس ٹیسٹ کے اختتام پرسابق بھارتی کپتان سروگنگولی بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

https://p.dw.com/p/Fo4z
گنگولی اس ٹیسٹ کے بعد دنیا کرکٹ کو خیر بعد کہہ دیں گےتصویر: AP

تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد لیگ اسپنر انیل کمبلے نے دنیا کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت مہندر سنگھ دھونی کریں گے۔بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ایک آسٹریلوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں دو اسپنرز کو کھلانے پر غور کر رہے ہیں۔
پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ناگپور کی وکٹ پر اسپنرز کامیاب ہو سکتے ہیں تاہم لیگ اسپنر کیمرون وائٹ کی جگہ آف اسپنر جیسن کریزجا کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔


ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ناگپور ٹیسٹ میں، اسٹاراوپننگ بیٹسمیں گوتم گمبھیر کے بغیر کھیلنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ گوتم گمبھیر پر تیسرے ٹیسٹ میچ میں

آسڑیلوی آل راونڈر شین واٹسن کو رن بناتے ہوئے کہنی مارنے اور تلخ جملوں کا تبادلہ کرنے پر میچ ریفری نے ایک ٹیسٹ میچ کے لئے پابندی عائد کر دی تھی۔ گمبھیر نے میچ ریفری کرس بورڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی تاہم آئی سی سی کے اپیلز کمشنر نے اسے مسترد کردیا تھا۔