1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نریندر مودی کے ساتھ ملاقات، پری یانکا چوپڑا کا لباس زیر بحث

بینش جاوید AFP
31 مئی 2017

پری یانکا چوپڑا کے ناقدین کی رائے میں بھارتی اداکارہ نے برلن میں ملکی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں مناسب لباس نہیں پہنا تھا۔ لیکن پری یانکا نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو خاموش کرادیا۔

https://p.dw.com/p/2dujl
Screenshot Youtube IANSLive Priyanka Chopra und Narendra Modi
تصویر: IANSLive/Insta/priyankachopra

بالی وڈ کی سپر سٹار پری یانکا چوپڑا کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔ پری یانکا چوپڑا فلم ’بے واچ‘ کی تشہیر کے لیے برلن کا دورہ کر رہی ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اور بھارتی وزیر اعظم کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں پری یانکا چوپڑا نے ایک ایسا لباس پہنا ہوا ہے جس میں ان کی ٹانگیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

تصویر شئیر کرنے کے بعد بھارت کے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں مناسب لباس نہیں پہنا ہوا تھا۔ کچھ کے خیال میں انہیں مغربی لباس کے بجائے بھارت کے روایتی لباس ساڑھی میں بھارت کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنی چاہیے تھی۔

اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ہیں اور اس تصویر میں بھی پری یانکا کی ٹانگیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

سابقہ مس ورلڈ اپنے آپ کو خواتین کے حقوق کی علمبردار ٹھہراتی ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ میں خواتین اور مردوں کے درمیان معاوضے کے فرق کو بھی کم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔گزشتہ برس نیوز ایجنسی اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں پری یانکا چوپڑا نے کہا تھا،’’ کئی سال تک عورتوں کو ایک خاص طریقے سے رہنے، کپڑے پہنے، ایک خاص طریقے سے سوچنے، اور کبھی تو کچھ بھی نہ سوچنے کا کہا جاتا رہا ہے۔‘‘