1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نصف سے زیادہ برطانوی شہری یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں؟

عدنان اسحاق24 نومبر 2015

برطانیہ میں کرائے جانے والے ایک عوامی جائزے کے مطابق نصف سے زائد برطانوی شہری یورپی یونین سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ برطانوی شہری آخر اس نتیجے پر کیوں پہنچے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔

https://p.dw.com/p/1HBoo
تصویر: Carl Court/AFP/GettyImages

برطانیہ میں منگل کے روز اُس جائزے کے نتائج جاری کیے گئے، جس کے مطابق پیرس میں حملوں کے بعد برطانوی عوام نے یورپی یونین میں سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادارے ’او آر بی‘ پولیسٹر نے انڈیپیڈنٹ نامی اخبار کے لیے یہ جائزہ مرتب کیا اور اس دوران دو ہزار افراد سے اس تناظر میں سوالات پوچھے گئے۔ نتیجے کے مطابق 52 فیصد شہری چاہتے ہیں کہ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ نہ رہے جبکہ 48 فیصد کا خیال ہے کہ ان کے ملک کو اس اتحاد میں شامل رہنا چاہیے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 2017ء کے آخر میں اس بارے میں ایک ریفرنڈم کرانے کا ارادہ کھتے ہیں اور اپنے اس منصوبے کو پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لیے وہ مختلف سیاسی رہنماؤں کی تائید حاصل کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

Großbritannien Premierminister David Cameron
ڈیوڈ کیمرون پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 2017ء کے آخر میں اس بارے میں ایک ریفرنڈم کرانے کا ارادہ کھتے ہیںتصویر: Getty Images/AFP/A. Dennis

پولیسٹر کے اس سے قبل کرائے جانے والےسابقہ جائزوں میں زیادہ تر برطانوی عوام نے یورپی یونین کا حصہ رہنے کو ترجیح دی تھی جبکہ رواں برس جون کے بعد سے اس سوچ میں سات فیصد تک کی کمی آئی ہے۔ او آر بی انٹرنیشنل کے جونی ہیلڈ نے اپنی ایک ای میل کے ذریعے کہا، ’’یہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت کے حوالے سے جمع کردہ اعداد و شمار میں ہونے والی پہلی تبدیلی ہے اور یقیناً اس کا تعلق تیرہ نومبرکو پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں سے ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر افراد محسوس کرتے ہیں کہ یورپ اپنی سرحدوں کی حفاظت میں ناکام ہو گیا ہے اور اس کا نتیجہ پیرس میں خون خرابے کی صورت میں نکلا ہے:’’ہمیں یہ اندازہ لگانے کے لیے کچھ ماہ انتظار کرنا ہو گا کہ آیا یہ محض اس واقعے کا فوری ردعمل ہے یا حقیقت میں اس بارے میں سوچ تبدیل ہو رہی ہے۔‘‘