1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نقصان صرف کرکٹ کو پہنچے گا: میاں داد

18 دسمبر 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد نے بھارتی حکام کی طرف سے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہء پاکستان کو منسوخ کئے جانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نقصان صرف کرکٹ کے کھیل کوپہنچے گا۔

https://p.dw.com/p/GJ6K
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیےتصویر: AP

جاوید میاں داد نے عاطف توقیر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بھارتی حکام کے تازہ فیصلے پر اپنا ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا: ’’ دہشت گردی کے واقعات ہر جگہ ہورہے ہیں۔ ہمیں کرکٹ کھیل کر ان چیزوں کا مقابلہ کرنا چاہیے نہ کہ دوروں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔‘‘

میاں داد نے تاہم کہا کہ پاکستان کے دروازے بھارتی ٹیم کے لئے ہمیشہ کھلے تھے اور کھلے ہی رہیں گے۔ میاں داد نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ یہ چاہتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے تاکہ شدت پسندوں پر یہ واضح ہوجائے کہ اُن کی حرکتوں سے کرکٹ کا کھیل متاثر نہیں ہوگا۔