1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف کی انتخابی اہلیت پھر مشکوک

26 مئی 2008

پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست پر سماعت بالترتیب اٹھائیس اور تیس مئی کو ہوگی۔

https://p.dw.com/p/E6Hs
سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریفتصویر: AP

شریف برادران کے کاعذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل کی سماعت کا نوٹس پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے لاہور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل الیکشن ٹریبیونل نے دیا۔


سیاسی مبصرین کی رائے میں نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست کی سماعت مسلم لیگ نواز پر عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے دبائو ڈالنے کا ایک حربہ قرار دیا جا سکتا ہے۔


ہمارے ساتھی شامل شمس نے اس موضوع پر رائے جانی جیو انگلش سے تعلق رکھنے والے پاکستانی صحافی فرحان رضا سے۔