1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیاگرا آبشار پر ایک نئی زِپ لائن

عابد حسین17 اگست 2016

زمین پر عجوبے کی حیثیت رکھنے والی نیاگرا آبشار کے کینیڈین حصے میں زپ لائن کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے ذریعے سیاحوں کو قریبی جنگلات کے بیچ سے گزرتے ہوئے نیاگرا آبشار کی پھوار سے گزرتے ہوئے آخری مقام تک پہنچایا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/1Jjaz
تصویر: picture-alliance/AP Photo/K. Tran/WildPlay Ltd.

کینیڈا میں مکمل ہونے والی زپ لائن یقینی طور پر نئے شادی شدہ جوڑوں اور فطرت پسندوں کے لیے خاص دلچسپی کی حامل قرار دی گئی ہے۔ اِس کی پُلی یا چرخی سے اترائی کا سفر خاصا تیز بھی ہو سکتا ہے اور اِس کی چرخی چونسٹھ کلومیٹر تک کی رفتار حاصل کر سکے گی۔ اس سفر میں سیاحوں کے لیے خاص نظاروں والے مقامات کو بھی سامنے رکھا ہے۔ نیاگرا فال کی زپ لائن کو وائلڈ پلے ایلیمنٹ پارک نے تعمیر کیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے درمیان زپ لائنز عام کیبل کاروں یا دوسری تیز رفتار رولر کوسٹرز کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔ اسی مقبولیت کے تناظر میں اِس وقت امریکا کے تقریباً دو سو مقامات پر سیاحوں کے لیے متعدد زپ لائنز کھولی جا چکی ہیں۔ ان میں ویسٹ ورجینیا میں نیو ریور گورج، کیلیفورنیا کے کاٹالینا جزیرے، ہوائی کے سبز میدان اور الاسکا کا ڈینالی مقام بھی شامل ہے۔ ان امریکی زپ لائنز نے شوقین حضرات کی بھاری توجہ حاصل کر لی ہے۔

Öko Tourismus im Regenwald von Laos
دنیا کے کئی اور ملکوں میں بھی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دلچسپ مقامات پر زپ لائنز متعارف کی جا چکی ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

اسی طرح دنیا کے کئی اور ملکوں میں بھی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دلچسپ مقامات پر زپ لائنز متعارف کی جا چکی ہے۔ ان میں خاص طور پر میکسیکو کے کاپر کینیَن میں ڈیڑھ میل طویل زپ لائن کو خاص طور پر اہم اور دلچسپ قرار دیا گیا ہے۔ نیپال نے ایک زپ لائن دو ہزار فیٹ کی گہرائی تک مکمل کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے سَن سٹی میں قائم زپ لائن 160 کلو میٹر کی رفتار کی حامل ہے۔

زپ لائن کا تصور کیبل کار سے مختلف ہے۔ مشترک بات یہ ہے کہ زپ لائن اور کیبل کار ایک دھاتی رسے پر ہی متحرک ہوتی ہے۔ کیبل کار میں سیاح محفوظ انداز میں بیٹھے ہوتے ہیں اور زپ لائن میں شوقین حضرات ایک پلی کے ذریعے فضا میں محفوظ انداز میں لٹکے ہوتے ہیں اور وہ جنگلوں کے بیچوں بیچ درختوں کے ساتھ ساتھ فطرت کا نظارہ انتہائی قریب سے کرتے ہیں۔ زپ لائن پرانے دور میں دریاؤوں پر چرخی سے لٹک کر عبور کرنے کے عمل کی نئی جدید شکل ہے۔