1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیپال میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک نئے مرحلے میں

17 اپریل 2006

نیپال میں گذشتہ گیارہ روز سے جاری مظاہروں میں پولیس کے ساتھ تصادم میں چار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اب اپوزیشن جماعتوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کو ٹیکس اور ہر طرح کے بل ادا کرنا بند کر دیں۔

https://p.dw.com/p/DYLn
تصویر: AP

نیپال کی اپوزیشن جماعتوںنے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ شاہ گیانیندرا کی حکومت کو ٹیکسوں اور ہر طرح کے Billsکی ادائیگی روک دیں۔ اسی طرح اپوزیشن نے بین الاقوامی امدادی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحالی جمہوریت کے لئے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے شاہی حکومت کی امداد روک دیں۔

دریںاثناءنیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری مظاہروں کی وجہ سے تیل اور خوراک کی فراہمی میں رکاوٹیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

واضح رہے نیپال کی سڑکوں پر شاہ گیانندرا کی حکومت کے خلاف گیارہ روز سے جاری مظاہروں میں اب تک پولیس کے ساتھ تصادم میں چار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اگرچہ شاہ گیانندرا نے اگلے سال اپریل کے مہینے میں انتخابات کرانے کی پیشکش کی ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اِسے مسترد کرتے ہوئے ان سے فوری طور پر اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔