1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وادی سوات کی اصل صورتحال!

26 فروری 2008

پاکستانی صوبہ سرحد کی شورش زدہ سوات وادی میں پاکستانی افواج اور مقامی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں اور تصادم ایک معمول بن کر رہ گیا ہے لیکن فوج اور حکام دونوں ہی کا یہ دعویٰ ہے کہ سوات میں شدت پسندی پر اب تقریباً مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEg
تصویر: AP

فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی کارروائیوں کی وجہ سے مقامی عسکریت پسند اب پہاڑی علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

فوج اور حکومت کے دعوے اپنی جگہ‘ سوات کی صورتحال کی اصل حقیقت کیا ہے؟

کئی بیرونی اور مقامی صحافیوں کے ہمراہ ہمارے ساتھی امتیاز گل نے ابھی حال ہی میں وادی سوات اور مالاکنڈ کا دورہ کیا۔اس دورے کی اہمیت کے حوالے سے گوہر نذیر نے امتیاز گل سے ایک تفصیلی گفتگو کی اور ان سے پوچھا کہ دورے کا بنیادی مقصد تھا کیا اور سوات پہنچنے کے بعد ان کے تاثرات کیا تھے؟