1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ ڈرائیورز چیمپئن شپ

رپورٹ امجد علی / ادارت عدنان اسحاق 12 جولائی 2009

آسٹریلوی کھلاڑی کی یہ کامیابی ان کے کیئریر کی پہلی جیت ہے۔ اٹھائیس برس بعد کسی آسٹریلوی ڈرائیورکو اعزاز حاصل ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/Im2L
نوربرگ رِنگ اریناتصویر: DW

ورلڈ ڈرائیورز چیمپئن شپ کی نووِیں ریس اتوارکو جرمنی میں منعقد ہوئی۔ نوربرگ رِنگ میں منعقد ہونے وایل اس رپس کو ایک لاکھ شائقین نے دیکھا۔ اس فارمولا وَن گراں پری مقابلے میں رَیڈ بُل ٹیم کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی مارک وَیبر نے کامیابی حاصل کی۔ یہ اُن کے کیریئر کی پہلی جیت تھی جبکہ اٹھائیس برس بعد وہ پہلے آسٹریلوی ڈرائیور ہیں، جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ریڈ بل ٹیم ہی کے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور سیباستیان فَیٹل دوسرے نمبر پر رہے، جن کے پوائنٹس اب بڑھ کرسینتالیس ہو گئے ہیں۔ تاہم جَینسن بٹن موجودہ سیزن کے نو مقابلوں کے بعد بھی مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے اڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔ بٹن اتوار کو ہونے والے مقابلے میں محض پانچویں پوزیشن حاصل کر سکے۔ مجموعی طور پر فارمولا وَن میں سترہ ریسیں ہونی ہیں اور اس سلسلے کی اگلی یعنی دَسویں ریس ہے ہنگیرین گراں پری ہے، جو چھبیس جولائی کو بوڈاپیسٹ کے مقام پر منعقد ہو گی۔