1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ سروے

13 جون 2006

دُنیا بھر سے 32 ٹیمیں جرمنی میں جاری ورلڈ کپ میں شریک ہیں، اِس دوران 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں ہر شخص کو تجسس ہے کہ کونسی ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ اپنے اندازے تو ہر کوئی لگا رہا ہے لیکن کچھ ادارے اِنہی اندازوں کی بنیاد پر خالص سائنسی طریقے سے یہ پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ کس ٹیم کی کامیابی کے امکانات کتنے زیادہ ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYO3
برازیل کے نامور فٹ بال کھلاڑی پیلے اور جرمن ماڈل کلاﺅڈیا شِفر ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ
برازیل کے نامور فٹ بال کھلاڑی پیلے اور جرمن ماڈل کلاﺅڈیا شِفر ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھتصویر: AP

Promit نامی ادارے کے جرمن رائے عامہ کے ایک جائزے میں ریکارڈ مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والا ملک برازیل پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ یعنی52,7 فیصدجرمن باشندوں کا خیال تھا کہ برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔ جائزے کے صرف 17,9 فیصد شرکاء نے کہا کہ اُن کی اپنی جرمن ٹیم یہ اعزاز حاصل کرے گی۔ یوں اِس جائزے میں جرمنی ورلڈ کپ کے ممکنہ فاتحین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

مختلف طرح کے سیاسی اور اقتصادی قسم کے عوامل کی بنیاد پر ایک جائزہ جرمنی کے سیاسی علوم کے ادارے IFP نے مرتب کیا ہے، اِس کے مطابق بھی برازیل ہی عالمی چیمپئن بنے گا اور جرمنی ہو گا، دوسرے نمبر پر۔ اِس جائزے میں تیسری پوزیشن اٹلی کی ٹیم کی ہے جبکہ میکسیکو کی ٹیم کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر متوقع طور پر حیران کن کاکردگی کا بھی مظاہرہ کر سکتی ہے۔

ایک تیسرا جائزہ Intertops نامی ادارے کا ہے، جِس میں ورلڈ کپ کے ٹائیٹل کے لئے روشن امکانات کی حامل ٹیموں میں برازیل کے ساتھ ساتھ چار یورپی ٹیموں، جرمنی، اٹلی، انگلینڈ اور ہالینڈ کے بھی نام لئے گئے ہیں۔