1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وزیراعظم کی گاڑیوں کے کانوائے پر حملہ ، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

Adnan Ishaq4 ستمبر 2008

پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے قافلے کو اسلام آباد ہائے وے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم وزیر اعظم قافلے میں نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ اس حملے کی ذمہ داری ٹحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/FAaQ
تصویر: AP

پاکستانی وزیر اعظم کی گاڑیوں کے قافلے کو چکلالہ ائر بیس کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن نے حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ قافلے میں وزیر اعظم موجود نہیں تھے اور قافلے کے دیگر افراد محفوظ رہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنی مصروفیات کے بعد لاہور سے چکلالہ ائربیس اسلام آباد پہنچے تھے۔ یہ حملہ اسلام آباد ہائی وے پر فصائیہ کالونی کے پاس پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے قافلے پر فائرنگ میں وزیرِ اعظم کی گاڑی اور ان کے قافلے میں شامل دوسری گاڑیوں پر گولیاں لگیں۔

وزیر اعظم کے ترجمان زاہد بشیر نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ ’ اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور قافلے میں شامل تمام افراد محفوظ رہے۔

مشیر داخلہ رحمان ملک نے اس واقعہ کی رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں طلب کرلی ہے۔خبر رساں ایجنسی ایجنسی فرانس پریس کو پاکستان کے وزارت خارجہ کے انچارج سیکریٹری کمل شاہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی گاڑیوں کا جلوس ان کو لینے کے لئے ائر پورٹ کی جانب روانہ تھا اوروزیر اعظم اور اُن کا عملہ اُس وقت گاڑیوں میں سوار نہیں تھا۔