1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن: اینڈی مرے کوارٹر فائنل میں

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: عدنان اسحاق30 جون 2009

لندن میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے چوتھے راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے ایک سخت مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس واؤرنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

https://p.dw.com/p/IdnL
اینڈی مرے کے لیے یہ ایک سخت مقابلہ ثابت ہواتصویر: AP
Roger Federer
راجر فیڈرر، پیٹ سمپراس کا ریکارڈ توڑنے کے لیے پر عزمتصویر: AP

برطانوی نمبر ایک اینڈی مرے نے واؤرنکا کو دو چھ، چھ تین، چھ تین، پانچ سات اور چھ تین سے شکست دی۔ میچ قریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔

اس میچ کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ پہلی مرتبہ ومبلڈن کے سینٹر کورٹ پر میچ چھت کی موجودگی میں فلڈ لائٹس میں کھیلا گیا۔ سینٹر کورٹ کے لیے یہ چھت حال ہی میں کئی ملین پونڈز کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جو کہ بارش کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔

کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے کا مقابلہ کارلوس فیریرو سے ہوگا۔

Dinara Safina
دینارا سافینا پہلی مرتبہ ومبلڈن کے کوارٹر فائنل تک پہنچی ہیںتصویر: AP


دوسری جانب چوتھے رواؤنڈ کے ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنے حریف رابن سوڈرلنگ کو چھ چار، سات چھ، سات چھ سے ہرا دیا ہے اور کوارٹر فائنل میں پیش قدمی کر لی ہے۔ راجرر فیڈرر ومبلڈن جیت کر اپنا پندرہواں گرینڈ سلیم جیتنے کے خواہش مند ہیں اور یوں وہ امریکی کھلاڑی پیٹ سمپراس کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔

Wimbledon 2008 Venus Williams Serena Williams
ولیم سسٹرز بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیںتصویر: AP


دوسری جانب عالمی نمبر چار کھلاڑی نوواک یوکووچ اور اینڈی روڈک بھی ومبلڈن کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ چکے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں یوکووچ کا مقابلہ جرمنی کے کھلاڑی ٹومی ہاس سے جب کہ اینڈی روڈک کا مقابلہ لیٹن ہیوئٹ سے ہوگا۔

خواتین کے مقابلوں میں دینارا سافینا نے ایک سخت میچ کے بعد ایمیلی موریسمو کو تین سیٹس میں شکست دی۔ سافینا نے یہ میچ چار چھ، چھ تین اور چھ چار سے جیتا۔

ادھر دفاعی چیمپیئن وینس ولیمز نے آنا ایوانووچ کو شکست دے دی ہے۔ وینس نے پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا اور دوسرے سیٹ میں وہ ایک صفر کی برتری حاصل کیے ہوئے تھیں جب ایوانووچ پیر میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں۔ دوسری جانب سیرینا ولیمز بھی خواتین کے کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں