1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن: سیمی فائنل مرحلے میں

رپورٹ: شامل شمس اور عابد حس ، ادارت: عدنان اسحاق2 جولائی 2009

لندن میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن میں کوارٹر فائنلز مقابلے مکمل ہو گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں مردوں کے مقابلوں میں ایک جرمن کھلاڑی بھی پہنچا ہے۔ خواتین میں دو امریکی اور دو روسی کھلاڑی آپس میں مدِ ممقابل ہوں گی۔

https://p.dw.com/p/Iebz
روسی ٹینس کھلاڑی دینارا سافیناتصویر: AP

رمبلڈن میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کا سیمی فائنل میں مقابلہ جرمنی کے ٹامی ہاس سے ہے۔ جرمن کھلاڑی کی عالمی رینکنگ چوبیسویں ہے۔ وہ امکاناً راجر فیڈرر کو زبردست مقابلہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسرا سیمی فائيل برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور امریکی کھلاڑی راڈک کے درمیان ہو گا۔ مرے کی پرفارمنس آج کا عمدہ چل رہی ہے اور وہ فائنل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ راڈک کے کھیل میں تسلسل کا فقدان رہا ہے۔

Tommy Haas beim Halbfinaleinzug in Wimbledon 2009
جرمن کھلاڑی ٹومی ہاس میچ جیتنے کے بعدتصویر: AP

فیڈرر نے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے کھلاڑی کارلووچ کو تین سیٹ میں شکست دی تھی۔ جب کہ جرمن کھلاڑی ہاس نے سیربیا کے ڈژکووچ کو ہرایا۔ یہ میچ چار سیٹ پر محیط تھا۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے ہسپانیہ کے فیریرو کو تین سیٹ میں ہرایا۔ امریکی کھلاڑی راڈک کا مقابلہ آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ سے تھا۔ یہ میچ بھی چار سیٹ تک گیا۔

Tennis French Open: Die russische Siegerin Anastasia Myskina drückt Elena Dementieva
روسی کھلاڑی ڈیمینٹیوا، ایک اور روس کھلاڑی میسکینا سے گلے ملتے ہوئے۔تصویر: AP


دینارا سافینا کا مقابلہ اب سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن امریکی کھلاڑی وینس ولیمز سے ہوگا۔ گزشتہ روز وینس ولیمز نے ایک اور کوارٹر فائنل میں آگنی ایسکا راڈوانسکا کو با آسانی سیدھے سیٹوں میں چھ ایک اور چھ دو سے ہرایا۔

Roger Federer
راجر فیڈررتصویر: dpa


دینارا سافینا اور جرمن کھلاڑی لیسیکی کے درمیان میچ سافینا کے لیے ابتدائی طور پر سخت ثابت ہوا جب سخت گرمی میں انیس سالہ جرمن کھلاڑی نے سافینا کو پہلے سیٹ میں مشکل سے دوچار کیے رکھا۔ یہ سیٹ جرمن کھلاڑی نے ٹائی بریک پر سات چھ سے جیتا۔ ٹائی بریک میں جرمن کھلاڑی کے سات جب کہ سافینا کے پانچ پوائنٹس تھے۔ دوسرے سیٹ میں سافینا نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا اور یہ سیٹ وہ چھ چار سے جیت گئیں۔ آخری سیٹ میں جرمن کھلاڑی سافینا کے تجربے اور صلاحیت کا مقابلہ نہ کرسکیں اور وہ یہ سیٹ چھ ایک سے ہار گئیں۔

وینس ولیمز نے اپنے کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ میں گیارہویں نمبر کی کھلاڑی راڈوانسکا کو بغیر کسی مشکل کے شکست دی۔

دوسری جانب وینس ولیمز کی بہن سیرینا ولیمز نے بھی اپنے کوارٹر فائنل مقابلے میں فتح حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے وکٹوریا آزارینکا کو چھ دو اور چھ تین سے باآسانی ہرا دیا۔ سیرینا ولیمز کا خواتین کے دوسرے سیمی فائنل میں مقابلہ ایلینا دیمینتی ایوا سے ہوگا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں