1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ونٹر اولمپکس کے کھیل اختتام کو پہنچ گئے

1 مارچ 2010

کینیڈا کے شہر وینکوور میں سرمائی اولمپکس دوہزار دس کے کھیل اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ کھیلوں کا آخری گولڈ میڈل کینیڈا نے جیتا ہے۔

https://p.dw.com/p/MEe7
تصویر: picture alliance / dpa

ان کھیلوں کا آخری مقابلہ مردوں کی آئس ہاکی کا فائنل تھا، جو کینیڈا اور امریکہ کے درمیان کھیلا گیا۔ کھیل کے مقررہ وقت تک مقابلہ دو دو گول سے برابر تھا۔ تاہم زائد دیے گئے وقت میں کینیڈا نے مزید ایک گول کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ کینیڈا نے ان اولمپکس میں ریکارڈ 14 گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں سرمائی اولمپکس کا آغاز 12 فروری کوشاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ تاہم افتتاحی تقریب سے محض چند لمحے قبل جارجیا کے ایک کھلاڑی کی دوران تربیت موت نے کھیلوں کے اس عالمی ایونٹ کا ماحول کسی حد تک سوگوار کردیا تھا۔

سرمائی اولمپکس کھیلوں کے کل 86 ایونٹس میں کینیڈا نے 14 گولڈ میڈلز کے علاوہ سات سلور جبکہ پانچ کانسی کے تمغوں کے ساتھ کل 26 میڈلز حاصل کئے۔

دوسرے نمبر پر 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ جرمنی ہے۔ چاندی کے 13 اور کانسی کے سات میڈلز کے ساتھ جرمنی کے پاس کل تمغوں کی تعداد 30 ہے۔

Olympische Spiele Vancouver Eisschnelllauf Jenny Wolf Flash-Galerie
جرمنی کی یینی وولف اسپیڈ اسکیٹنگ کے تربیتی مرحلے میںتصویر: picture-alliance/ dpa

گولڈ میڈلز ٹیبل پر تیسری پوزیشن نو طلائی تمغوں کے ساتھ امریکہ کے پاس ہے۔ امریکی کھلاڑیوں نے چاندی کے 15 جبکہ کانسی کے 13 تمغے حاصل کئے یوں امریکہ کے پاس سب سے زیادہ تمغے یعنی 37 ہیں۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں