1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ ون ڈے کرکٹ الوداع ‘ انضمام الحق

19 مارچ 2007

پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز اور ناتجربہ کار آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMx
تصویر: AP

جمیکا میں ایک پریس کانفرنس میں انضمام الحق نے اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔ اپنے دور کپتانی کے حوالے سے انہوں نے سینئر کرکٹرز ، ساتھی کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کرکٹ شائقین کی چاہت اور نیک خواہشات کے بھی شکر گزار ہیں۔

انضمام الحق نے تین سو ستتر میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1992 میں کھیلا اور اپنا آخری میچ وہ ویسٹ انڈیز میں لیکن زمبابوے کے خلاف کھیلیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 83 نصف سنچریاں،10 سنچریوں کی مدد سے گیارہ ہزار سات سو دو رن بنائے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قوم سے معذرت کی ۔انہوں نے اس موقع پر باب وولمر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔انضمام الحق کے ایک روزہ میچوں میں ریٹائر منٹ کے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ کا ایک سنہری باب ختم ہو جائے گا۔