1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین مارلَن سیمیلز پر سٹے بازی کا الزام

Gowhar Nazir / Ad8 فروری 2007

ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین مارلَن سیمیلز MARLON SAMUELSکا۔بھارت میں حال ہی میں کھیلی گئی وَن ڈے سیریز کے اختتام پر ناگپور پولیس کے ڈپٹی کمیشنر َامتیش کُمارنے SAMUELS پر یہ الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے ناگپور میچ کے دوران ایک سٹے باز مونیکا چڈھا MONICA CHADDHA کو ایسی معلومات فراہم کیںجو سراسر ICC یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اِخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYNG

SAMUELS نے اِس الزام کو رد کرتے ہوئے ایک بھارتی اخبار کو بتایا کہ اُنہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اُن کے پاس ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیمارلَن سیمیلز اور سٹے باز چڈھاکے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کا ٹیپ بھی موجود ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ناگپور پولیس کی رِپورٹ ICCکو سونپ دی ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اِس بارے میں کہا ہے کہ جب تک بھارتی بورڈ کی طرف سے اُن کو کچھ معلومات فراہم نہیں ہوتی تب تک وہ کوئی تحقیقات نہیں کرینگے۔