1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویمینز یورو: جرمن فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں ناک آؤٹ

شمشیر حیدر نیوز ایجنسیاں
30 جولائی 2017

خواتین یورو چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کی ٹیم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دے دی۔

https://p.dw.com/p/2hP13
Niederlande Frauen-Fußball-EM in Rotterdam - Deutschland vs. Dänemark
تصویر: Getty Images/M. Hitij

ہالینڈ میں کھیلے جانے والے خواتین کے فٹبال یورو چیمپیئن شپ مقابلے میں فیورٹ قرار دی جانے والی جرمن فٹبال ٹیم ڈنمارک کے ہاتھوں کوارٹر فائنل مقابلے میں غیر متوقع طور پر شکست کھا کر مقابلے سے باہر ہو گئی۔

فٹبال رینکنگ: جرمنی پھر پہلے نمبر پر

پہلی مرتبہ مردوں کے فٹبال میچوں میں خاتون ریفری

جرمنی کی ٹیم گزشتہ مسلسل چھ مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر رکھا تھا۔ مجموعی طور پر جرمن خواتین کی ٹیم یہ اعزاز آٹھ مرتبہ حاصل کر چکی ہے۔ ہالینڈ میں جاری اس ٹورنامنٹ کا یہ میچ ہفتے کی رات کو کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ میچ آج بروز اتوار کھیلا گیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں ڈنمارک کی کھلاڑی اور سابق مہاجر نادیہ ندیم اور تھیریسا نیلسن کے گول جرمن ٹیم کی شکست کا سبب بنے۔ کھیل کے دوران ڈنمارک کی ٹیم نے مسلسل ’کاؤنٹر اٹیک‘ کا طریقہ اختیار کیا، جس کا مقابلہ کرنا جرمن کھلاڑیوں کے لیے دشوار ثابت ہوا۔

نادیہ ندیم کی عمر بارہ برس تھی، جب وہ افغانستان سے فرار ہو کر ڈنمارک پہنچی تھیں۔ انہوں نے ایک مہاجر کیمپ میں لڑکوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا تو انہیں یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ مستقبل میں وہ ایک اسٹار بن جائیں گی۔

جرمن کھلاڑی ایزابیل کیرشوسکی نے گول کر کے جرمن ٹیم کو میچ میں برتری دلا دی تھی تاہم صرف تین منٹ بعد ہی نادیہ ندیم نے ہیڈ کے ذریعے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

جرمن فٹبال ٹیم کی کوچ سٹیفی یونس کا کہنا تھا، ’’مقابلہ برابری کا تھا تاہم جرمن ٹیم حریف کھلاڑیوں پر دباؤ نہ ڈال سکی۔ یہ کافی مایوس کن ہے۔‘‘

ڈنمارک کی ٹیم اب تین اگست کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریا یا اسپین کی ٹیم کے مدِ مقابل ہو گی جب کہ آج سویڈن کو دو صفر سے شکست دینے کے بعد ہالینڈ کی ٹیم فرانس یا انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔

فٹبال کے شعبے میں جرمنی سے پانچ سالہ تعاون پر چینی حکومت خوش

’کھیل بند دروازوں کی کنجی‘