1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وینزویلا میں نئے صدر کے لئے انتخابات

3 دسمبر 2006

وینزویلا میں اتوار 3 دسمبر کو صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کی روشنی میں دیکھا جائے تو موجودہ صدر اُوگو چاویز ہی کی کامیابی کے امکانات سب سے زیادہ روشن ہیں۔ اُن کے قدامت پسند حریف مانوعیل روزالیس چاویز سے 19 فیصد پوائنٹس پیچھے ہیں۔ اپنے خطے میں انتہائی بائیں بازو کی قوتوں کے علمبردار سمجھے جانے والے چاویز لاطینی امریکہ میں امریکہ کے سب سے بڑے ناقد سمجھے جاتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYIB
وینزویلا کے صدر اُوگو چاویز
وینزویلا کے صدر اُوگو چاویزتصویر: AP

اگر وینزویلا کے عوام نے ایک بار پھر چاویز کو آئندہ چَھ سال کے لئے ملک کا سربراہِ مملکت منتخب کر لیا تو وہ اپنے اعلان کے مطابق اپنے ”سوشلسٹ انقلاب“ پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ امکان ہے کہ چاویز یہ انتخابات 60 فیصد حمایت کے ساتھ جیت جائیں گے۔

تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک کے عوام غربت کا شکار ہیں اور غریب طبقوں میں چاویز کو دو تہائی اکثریت ملنے کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق وینزویلا کی27 ملین نفوس پر مشتمل آبادی کا 56 فیصد خطِ افلاس سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔