1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وینس، شاراپوا اور اینڈی مرے فرنچ اوپن سے باہر

31 مئی 2010

خواتین ٹینس کی عالمی نمبر دو امریکی کھلاڑی وینس ولیمز اور سابق عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی ماریہ شاراپووا اتوار کے روز فرنچ اوپن میں اپنے اپنے میچز ہارنے کے بعد اس گرینڈ سلیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/NdMp
تصویر: picture alliance/dpa

فرنچ اوپن کے آٹھویں روز پیرس میں چلنے والی خنک اور تند ہوائیں کئی کھلاڑیوں کو اڑا کر لے گئیں۔ اتوار کا دن فرنچ اوپن میں اپ سیٹس کا دن دکھائی دیا۔ ایک طرف تو شاراپووا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوئیں، دوسری طرف وینس ولیمز کو عالمی نمبر 19 نادیہ پیترووا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور مقابلے میں برطانوی مرد کھلاڑی اینڈی مرے بھی شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہوگئے۔

کلے کورٹ پر کھیلنے کے دلدادہ سمجھے جانے والے عالمی نمبر چار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے، جو اب تک اس ایونٹ سے خارج ہونے والے سب سے اہم مرد کھلاڑی ہیں، اپنی شکست پر سخت غصے میں دکھائی دئے۔

Andy Murray 2008 in Shanghai
اینڈی مرے اب تک اس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے سب سے اہم مرد کھلاڑی ہیںتصویر: AP

خواتین کے انفرادی مقابلوں میں وینس ولیمز کو شکست سے دوچار کرنے والی نادیہ پیترووا نے جیت کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بار کا فرنچ اوپن کسی ڈرامے جیسا لگ رہا ہے۔ پیترووا اس جیت کے بعد ایونٹ کی آخری آٹھ کھلاڑیوں میں آگئیں ہیں۔ اب کا اگلا مقابلہ ان کی ہم وطن روسی کھلاڑی ایلینا دیمتیوا سے ہوگا۔

وینس ولیمز نے اپنی شکست کے حوالے سے کہا کہ پیرس کی سرد ہواؤں کے باعث ان سے کھیل میں کافی ساری غلطیاں ہوئیں۔ ’’مجھے لگتا ہے یہ ایک ایسا دن تھا، جب میں گیند کو کورٹ کے دوسرے جانب پھینکنے کی کوشش کر رہی تھی اور گیند لکیر پر گر جاتی تھی۔ کبھی کبھی سردی زیادہ ہو تو ہاتھ ریکٹ کی موجودگی کو ٹھیک سے محسوس نہیں کرتا۔‘‘

اس سے قبل جیسٹین ہینن نے عالمی نمبر 12 ماریہ شاراپووا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایک اور مقابلے میں Tomas Berdych نے عالمی نمبر چار اینڈی مرے کو چھ چار سات پانچ اور چھ تین سے شکست دے دی۔ اینڈی مرے کھیل میں تاخیر اور کم روشنی کے باعث مکمل طور پر بے بس دکھائی دئے۔ Tomas Berdych جیت کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا : ’’میچ کے وقت موسمی حالات ایسے تھے، جنہیں میں ہینڈل کر گیا اور مرے انہیں ویسا ہینڈل نہ کر پائے۔‘‘

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں