1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

يورو فٹ بال چيمپئن شپ: کورونا کے دور ميں کون بنے گا چيمپئن؟

عاصم سلیم
8 جون 2021

يورپی فٹ بال چيمپئن شب کا انعقاد گزشتہ برس ہونا تھا تاہم کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر ديا گيا تھا۔ اب يہ ٹورنامنٹ رواں ہفتے گيارہ جون سے شروع ہو رہا ہے، جس کا فائنل میچ گيارہ جولائی کو کھيلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/3uahL
UEFA Euro 2020 Symbolbild
تصویر: Jane Barlow/empics/picture alliance

يورو فٹ بال چيمپئن شپ 2021 جمعہ گيارہ جون سے شروع ہو رہی ہے۔ بارہ مختلف یورپی شہروں ميں چوبيس قومی ٹيميں اکاون ميچوں ميں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل برطانوی دارالحکومت لندن کے معروف ويمبلے اسٹيڈيم ميں گيارہ جولائی کو کھيلا جائے گا۔

ٹيموں کو مندرجہ ذيل گروپوں ميں تقسيم کيا گيا ہے:

گروپ اے: اٹلی، سوئٹزرلينڈ، ترکی اور ويلز

گروپ بی: بيلجيم، روس، ڈنمارک اور فن لينڈ

گروپ سی: يوکرائن، ہالينڈ، آسٹريا اور شمالی مقدونيہ

گروپ ڈی: انگلينڈ، کروشيا، چيک ری پبلک اور اسکاٹ لينڈ

گروپ ای: اسپين، پولينڈ، سويڈن اور سلوواکيہ

گروپ ايف: جرمنی، پرتگال، فرانس اور ہنگری

جرمن فٹ بال ٹيم
جرمن فٹ بال ٹيمتصویر: Markus Gilliar/dpa/picture alliance

ميچ ان اسٹيڈيمز ميں کھيلے جائيں گے:

اسٹاڈيو اولمپيکو، روم

اولمپک اسٹيڈيم، باکو

سينٹ پيٹرزبرگ اسٹيڈيم، سينٹ پيٹرزبرگ

پارکن اسٹيڈيم، کوپن ہيگن

يوہان کرويف ايرينا، ايمسٹرڈم

نيشنل ايرينا، بخاریسٹ

ويمبلے اسٹيڈيم، لندن

ہيمپڈن پارک، گلاسگو

اسٹاڈيو لا کارتويا، سيول

فٹ بال ايرينا، ميونخ

اس ٹورنامنٹ ميں گيارہ تا تيئیس جون گروپ اسٹيج کے ميچ کھيلے جائيں گے۔ گروپ اسٹيج ميں سب سے زيادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی دو دو ٹيميں ناک آؤٹ مرحلے کے ليے کواليفائی کريں گی اور تيسری پوزيشن پر چار سب سے زيادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹيموں کو بھی اگلے مرحلے ميں جگہ ملے گی۔

ناک آؤٹ مرحلے کی سولہ ٹيموں کے ميچ ہفتہ چھبيس جون سے منگل انتيس جون تک کھيلے جائيں گے۔ پھر جمعہ دو اور ہفتہ تين جولائی کو دو دو کواٹر فائنل ميچ کھيلے جائيں گے۔ سيمی فائنل ميچز چھ اور سات جولائی کو ہوں گے اور فائنل ويمبلے اسٹیڈیم ميں گيارہ جولائی کو ہو گا۔

يورو کپ کو عالمی کپ کے بعد فٹ بال کا دوسرا سب سے بڑا ٹورنامنٹ قرار ديا جاتا ہے۔ يورو 2020 کا انعقاد پچھلے سال ہی ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر ديا گيا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کا سرکاری نام اب بھی  يورو 2020 ہی ہے۔

اس بار چيمپئن شب کی خصوصيت يہ بھی ہے کہ روايتی طور پر اب تک يہ ٹورنامنٹ ايک يا دو ممالک ميں منعقد ہوتا آیا ہے ليکن اس بار ميچوں کی ميزبانی متعدد ممالک اور شہروں ميں تقسيم کر دی گئی ہے۔

ع س / م م (يوئيفا)