1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹاس زمبابوے کا سیریز پاکستان کی

Gowhar Nazir2 فروری 2008

چار نئے کھلاڑیوں کے ساتھ شیخوپورہ میدان پر اترنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی اور اس طرح پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کو پانچ۔صفر سے اپنے نام کرلیا۔

https://p.dw.com/p/DYML
تصویر: AP

شیخوپورہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا۔بادلوں اور ہوا کا خوب فائدہ اٹھاکر پاکستانی گیندبازوں نے زمبابوے کی پوری ٹیم کو 181رنوں پر سمیٹ لیا۔ زمبابوے کی طرف سے B TAYLORنے 49 اور E CHIGUMBURA نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔

نئے پاکستانی میڈیم پیسر وہاب ریاض نے اپنے آٹھ اووروں میں محض 19رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔عبدالرﺅف نے تین وکٹیں جبکہ کپتان شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے سیریز کے آخری میچ کے لئے اپنے آل راونڈر بوم بوم شاہد آفریدی‘ وکٹ کیپر کامران اکمل‘ اور محمد یوسف کو آرام دیا تھا جبکہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر‘ عمر گل اور محمد آصف کو اس پوری سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں گیا تھا۔

پاکستانی کپتان شعیب ملک کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں نصف سنچری بنانے والے یونس خان کو پلییر آف دی میچ قرار دیا گیا۔نئے بلے باز خرم پرویز نے بھی نصف سنچری سکور کی۔ سیریز میں شعیب ملک نے کل گیارہ وکٹیں حاصل کیں اور دو نصف سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 158رنز بنائے۔