1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرکش گراں پری: ہملٹن فاتح

30 مئی 2010

فارمولا ون موٹر ریسنگ میں ٹرکش گراں پری میں جرمن ڈرائیور سباسیطیئن فیٹل کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ مارک ویبر کی گاڑی سے ٹکر ہونے کا فائدہ لوئس ہملٹن کو ہوا، جو ریس جیتنے میں کامیاب رہے۔

https://p.dw.com/p/NdHO
ٹرکش گراں پری کے ونر: لوئیس ہملٹنتصویر: AP

ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والےگراں پری فارمولا ون کے مقابلے کو سباسطئین فیٹل اور مارک ویبر کی چالیسویں چکر میں ہونے والی ٹکر نے گہنا دیا۔ جب ان کی گاڑیوں کی ٹکرہوئی اُس وقت ریڈ بل گاڑیوں کے دونوں ڈرائیور پہلی اوردوسری پوزیشن کے حصول میں تھے۔ ٹکر وقت جہاں پول پوزیشن سے لے کر چالیسویں چکر تک سبقت رکھنے والے مارک ویبرکو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا وہیں برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن کو انتہائی فائدہ ہوا۔ وہ آگے کیا نکلے کہ انجام کاراس گراں پری مقابلے کے فاتح بن گئے۔ مارک ویبر نے سپین اور موناکو گراں پری مقابلوں کو جیت کر ڈرائیور چیمپیئن شپ پر پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ریڈ بل گاڑیوں کا حادثہ اگر نہ ہوتا تو مارک ویبراس ریس میں بھی کامیاب ہو کراپنی چیمپیئن شپ کو مزید استحکام دے سکتے تھے۔

Formel 1 GP Monaco - Mark Webber
ڈرائیور چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن کے حامل مارک ویبرتصویر: AP

برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن رواں سیزن میں پہلی ریس جیتنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ وہ میکلارن گاڑی چلا رہے تھے۔ میکلارن گاڑی کے حصے میں دوسری پوزیشن آئی ہے۔ گزشتہ سال کے چیمپیئن ڈرائیور جینسن بٹن نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور سباسطیئن فیٹل کی گاڑی سے ٹکرانے والے مارک ویبر پھربھی تیسری پوزیشن ملی۔ چوتھے مقام پرجرمنی کے لیجنڈری ڈرائیورمشائیل شوماخر رہے۔ ریٹائرمنٹ ختم کرنےکے بعد شوماخر کی یہ بہترین پوزیشن ہے۔ اس میں بھی فیٹل کا حادثہ شامل ہے وگرنہ وہ پانچویں مقام پر ہوتے۔ وہ مرسیڈیز گاڑی کو چلا رہے ہیں۔ ان کے ساتھی نیکو روزبرگ کو پانچویں پوزیشن حاصل ہوئی۔

Formel 1 GB Monaco - Jenson Button
ٹرکش گراں پری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے جینسن بٹنتصویر: AP

ٹرکش گراں پری کے بعد آسٹریلیا کے ڈرائیور مارک ویبر ڈرائیور کے پوائنٹس کی تعداد 93 ہے۔ دفاعی چیمپیئن جینسن بٹن کی 88 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے جب کہ ٹرکش گراں کو جیتنے والے برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن کواب تیسری پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ اس گراں پری میں حادثے کا شکار ہونے والے سباسطیئن فیٹل چوتھے مقام پر ہیں۔

ٹرکش گراں پری میں فراری گاڑی کی مجموعی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرکش گراں پری فراری گاڑی کی 800 ویں گراں پری ریس تھی جواپنی جگہ پر ایک منفرد ریکارڈ خیال کیا گیا ہے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید