1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوئنٹی 20 کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

14 اکتوبر 2008

کینیڈا میں کھیلے جانے والے چار ملکی ٹوئنٹی 20 کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا کرٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل کے بہترین کھلاڑی سری لنکا کے جے سوریا قرار پائے۔

https://p.dw.com/p/FYhd

کینیڈا میں کھیلے جانےوالے چار ملکی ٹوئنٹی 20کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بتیس رنز بنائے جبکہ سری لنکا نے انیس اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تینتیس رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے سلامی بلے باز سلمان بٹ نے چوالیس رنز بنائے اورمصباح الحق نے تئیس رنز کی اینگز کھیلی جبکہ کوئی دوسرا کھلاڑی جم کرنہ کھیل سکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان شعیب ملک بھی انیس رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی طرف سے اجنتھا مینڈس نے چار اوروں میں تئیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں بہترین کھلاڑی جے سوریا قرار پائے جنہوں نے چالیس رنز کی شاندار اینگز کھیلی جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انعام سری لنکا کے ہی باولر اجانتھا مینڈس کو دیا گیا۔