1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ: بھارت نے آئرلینڈ کو ہرا دیا

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی11 جون 2009

بدھ کو کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/I7EJ
بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھانتصویر: AP

یہ میچ بارش کی وجہ سے بیس اوورزکے بجائے اٹھارہ اوورز کھیلا گیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم محض ایک سو بارہ رنز ہی اسکور کرسکی۔ بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے انیس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی بلّے بازوں نے محض پندرہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بارہ رنز کا ہدف عبور کرلیا۔

Cricket Bangladesh gegen Indien
بھارتی ٹیم کے پرستارتصویر: AP


واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ بھارت جمعہ کے روز سپر ایٹ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جب کہ آئرلینڈ سپر ایٹ میں اپنا پہلا میچ جمعرات کے روز نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔

جمعہ کو ہی پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کے ساتھ ہو گا۔ اِس میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر محمّد رزّاق کو زخمی کھلاڑی یاسر عرفات کی جگہ کھلایا جائے گا۔ محمّد رزاّق لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ انڈین کرکٹ لیگ سے کنارہ کشی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں محمّد رزّاق کو پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلنے کی اجازت دی تھی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں