1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوڈ ایکن کا بیان، ریپبلکن پارٹی بھی ناراض

21 اگست 2012

ریپبلکن امریکی رہنما ٹوڈ ایکن کی جانب سے زنا بالجبر سے متعلق متنازعہ بیان پر ان کی اپنی جماعت بھی سخت ناراض ہے۔ سینیئر ریپبلکن رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ ’ریپ‘ سے متعلق اس بیان پر ایکن سینیٹ کی رکنیت کی دوڑ سے الگ ہو جائیں۔

https://p.dw.com/p/15tWb
تصویر: Reuters

ایکن کی جانب سے اتوار کے روز ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا گیا تھا، ’’خواتین میں بیالوجیکل طور پر دفاعی صلاحیت موجود ہوتی ہے، جس کے ذریعے وہ کسی غیر قانونی جنسی تعلق کی صورت میں حاملہ ہونے سے بچ سکتی ہیں۔‘‘

ناقدین کا کہنا ہے کہ ایکن کے اس بیان کا مطلب یہ ہے کہ امریکا میں خواتین کو قانونی ’ایبورشن‘ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بیان کی وجہ سے ریپبلکن صدارتی امیدوار مِٹ رومنی کی انتخابی مہم کی بجائے امریکا میں موضوع گفتگو ٹوڈ ایکن کا یہ بیان بن گیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ہفتے ریپبلکن جماعت صدارتی امیدوار کے طور پر باقاعدہ طور پر مِٹ رومنی کے نام کا اعلان کرنے والی ہے۔

Barack Obama USA Presse
امریکی صدر اوباما نے نے بھی ایکن کے بیان پر تنقید کی ہےتصویر: dapd

اس بیان کے بعد ریپبلکن جماعت نے سینٹ کی نشست کے لیے انتخابی مہم چلانے والے ٹوڈ ایکن کے لیے نقد سرمائے کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ کی نشست کے لیے مقابلے میں ان کے حریف ڈیموکریٹک امیدوار مک کاسکیل تھے اور یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ایکن بآسانی یہ نشست جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس بیان پر امریکی صدر باراک اوباما نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ’تکلیف دہ‘ ہے۔ اس بیان کے بعد ریپبلکن صدارتی مہم میں ’ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے وعدوں‘ کی بجائے اب موضوع گفتگو امریکا میں سماجی مسائل کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔ اب تک مٹ رومنی انتخابی مہم میں معاشی اصلاحات کے موضوع مرکزی نقطہ رہا ہے۔

100 رکنی امریکی سینیٹ میں برتری کے لیے ریپبلکن جماعت کو چار نشستوں کی ضرورت ہے جسے ٹوڈ ایکن کے اس بیان کے بعد حاصل کرنا اب کافی مشکل ہو گیا ہے۔

at /ai (Reuters, AFP)