1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پارٹی نے میرکل کو چانسلر کے عہدے کا امیدوار منتخب کر لیا

عاطف بلوچ، روئٹرز
25 فروری 2017

جرمن حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین (CDU)نے انگیلا میرکل کو ایک مرتبہ پھر چانسلر کے عہدے کے لیے امیدار منتخب کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2YFvP
Stralsund Angela Merkel auf CDU-Landesvertreterversammlung
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Sauer

جرمنی میں 24 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین نے چانسلر انگیلا میرکل کو بھاری اکثریت سے اپنا امیدوار منتخب کر لیا ہے۔ شٹرالزُنڈ میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں شامل اس جماعت کے 140 ارکان میں سے 95 فیصد نے چانسلر میرکل کے حق میں رائے دی۔

Stralsund Angela Merkel auf CDU-Landesvertreterversammlung
میرکل کے لیے یہ انتخابات آسان نہیں ہوں گےتصویر: picture-alliance/dpa/S. Sauer

چانسلر میرکل کا اپنا حلقہ انتخاب بھی شٹرالزُنڈ ہے۔ جرمنی کی ریاست میکلن برگ فورپومن کے اس علاقے سے میرکل سن 1990 سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

جنوبی صوبے باویریا میں سی ڈی یو کی سسٹر جماعت کرسچیئن سوشل یونین پہلے ہی انگیلا میرکل کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔ انگیلا میرکل چوتھی مدت کے لیے بہ طور امیدوار آئندہ انتخابات میں شریک ہوں گی۔

تاہم مبصرین کے مطابق اس بار سی ڈی یو کے لیے انتخابات میں فتح آسان نہیں ہو گی، کیوں کہ ایک طرف تو مہاجرین کے حوالے سے انگیلا میرکل کی پالیسیوں پر انہیں دائیں بازوں کے حلقوں کی جانب سے تنقید اور دوسری طرف مہاجرین اور مسلم مخالف جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی کی مسلسل مقبولیت کا معاملہ ہے۔ جرمنی کی دوسری سب سے زیادہ مقبول جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی مارٹن شُلز کو بہ طور امیدوار سامنے لا رہی ہے۔

گزشتہ دس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ سوشل ڈیموکریٹک یونین عوامی جائزوں میں میرکل کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین سے آگے دکھائی دے رہی ہے۔