1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی صوبے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف

8 جون 2008

شہباز شریف کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے سے صدر مشرف اور اُن کے حامیّوں میں پریشانی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

https://p.dw.com/p/EFnw
اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ کا صوبہ پنجاب میں انتخابی پوسٹر ۔تصویر: AP

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں محمد نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔

Parkistan Politik Sharif
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریفتصویر: picture-alliance/ dpa

اِتوار کی شام اُن سے حلف پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے لیا۔ اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں عبوری طور پر سردار دوست محمد کھوسہ وزیر اعلیٰ رہے۔ ضمنی انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی کے بعد شہباز شریف کا اِس اہم انتظامی عہدے پر فائز ہونا یقیناً صدر پرویز مشرف کے لیئے باعثِ پریشانی ہو سکتا ہے۔ اُن کے حلف برداری کا احوال تنویر شہزاد کی زبانی: