1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی فضائیہ کا ایک میراج طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

بینش جاوید
18 اکتوبر 2016

پاکستانی فضائیہ نے کراچی کی مسرور ائیر بیس کے قریب ایک میراج طیارہ گرنے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی انگریزی اخبار ڈان کے مطابق طیارے کے پائلٹ فیاض اس حادثے میں جانبر نہیں ہو سکا۔

https://p.dw.com/p/2RNba
Kampfjet F-16 (Ausschnitt)
تصویر: picture-alliance/dpa/R. Van Lonkhuijsen

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس حادثے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ تاہم

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ طیارہ کراچی کے مسرور ایئر بیس سے معمول کی پرواز کے لیے اڑا تھا اور پرواز کے دوران یہ مشرف کالونی کے قریب گرکر تباہ ہو گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

مئی 2015ء میں پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں مختلف ممالک کے سفیر سوار تھے جنہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک سیاحتی مقام پر لے جایا جا رہا تھا۔ اس حادثے میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی طرح گزشتہ برس اگست کے مہینے میں پاکستانی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر مانسہرہ کے قریب کریش کر گیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس حادثے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Pakistan Pilotin Marium Mukhtiar
گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں پاکستانی فضائیہ کی خاتون پائلٹ مریم مختیار بھی ایک ٹریننگ مشن کے دوران طیارہ کریش ہونے کے باعث ہلاک ہو گئی تھیںتصویر: Reuters/Pakistan Air Force

گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران پاکستانی ایئر فورس کو مختلف حادثوں کا سامنا رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں پاکستانی فضائیہ کی خاتون پائلٹ مریم مختیار بھی ایک ٹریننگ مشن کے دوران طیارہ کریش ہونے کے باعث ہلاک ہو گئی تھیں۔