1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی ٹرک آرٹ بین الاقوامی سطح پر معروف

بینش جاوید، روئٹرز
13 جون 2017

پاکستانی ٹرک سٹرکوں پر  سفر کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں اور ان کی سست رفتار دوسروں کو پریشان بھی کرتی ہے لیکن ان کے مالکان اپنے ٹرکوں کو دلہن کی طرح سجاتے ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2edDs
Pakistan Kunst auf Lastkraftwagen
تصویر: Reuters/C. Firouz

پاکستان کی ’ٹرک آرٹ‘ کی دنیا کے کئی ممالک میں نمائش ہو چکی ہے۔ پاکستانی ٹرکوں پر نفیس اور انتہائی دیدہ زیب پھول، اسلامی طرز کی مصوری،  فنکاروں، سیاست دانوں یا پھر جانوروں کی تصاویر اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں کی انتہائی خوبصورت مصوری دیکھنے کو ملتی ہے۔

Pakistan Kunst auf Lastkraftwagen
ٹرک آرٹ پاکستان کی بہترین ثقافتی درآمد بن گئی ہےتصویر: Reuters/C. Firouz

آج برطانیہ، امریکا اور کئی اور ممالک کے بین الاقوامی اسٹورز پر پاکستانی ٹرک آرٹ سے متاثر ہو کر بڑے بڑے ڈیزائینرز نے اپنی تخلیقات بنائی ہیں۔ نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور حاجی علی بہادر نے کہا، ’’خیبر، مومند اور دیگر قبائلی علاقوں کے ڈرائیور اپنی گاڑیوں کے کونوں میں پھول  پسند کرتے ہیں۔ جبکہ سوات، جنوبی وزیرستان اور کشمیر کے ڈرائیور پہاڑ یا پھر جانوروں کی تصاویر اپنے ٹرکوں پر بنوانا پسند کرتے ہیں۔‘‘

Pakistan Kunst auf Lastkraftwagen
پاکستان کی ’ٹرک آرٹ‘ کی دنیا کے کئی ممالک میں نمائش ہو چکی ہےتصویر: Reuters/C. Firouz

ٹرک آرٹ پاکستان کی بہترین ثقافتی درآمد بن گئی ہے۔ آج جب پاکستان کی معیشیت ترقی کر رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہ داری پر تیزی سے کام جاری ہے تو یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ عنقریب چین میں بھی پاکستانی ٹرکوں کے مداحوں میں اضافہ ہو جائے گا۔