1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی ٹیم کراچی کے میدان پر چھاگئی

22 جنوری 2008

پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی کے نیشنل سڈیڈیم میں کل سوموار کے روز کھیلے جانے والے بین الاقوامی ڈے نائٹ میچ میں میزبان پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم زمبابوے کو ایک سو چار رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔

https://p.dw.com/p/DYMN
فاسٹ بولر شعیب اختر ایکشن میں
فاسٹ بولر شعیب اختر ایکشن میںتصویر: AP

پاکستان نے پچاس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 347رنز سکور کئے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

سوائے افتتاحی بلے باز سلمان بٹ کے سبھی پاکستانی بیسٹمینوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔اپنا پہلا میچ کھیل رہے اوپنر ناصر جمشید نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 48گیندوں میں 61 رنز بنائے۔ناصر جمشید کو بہترین بیٹنگ کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ‘ یونس خان‘ محمد یوسف‘ شعیب ملک اور مصباح الحق نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔اگرچہ اس میچ میں پاکستان کے بلے بازوں نے زمبابوے کے کم تجربہ کار بولرز کی کمزوریوں کا خوب فائدہ اٹھایا تاہم پاکستان کی بولنگ لائن اپ شعیب اختر‘ محمد آصف اور عمر گل کی غیر موجودگی میں معمولی نظر آئی۔راﺅ افتخار انجم نے اپنے پانچ اوورز میں چالیس رنز دئے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے سمیع اللہ خان نے دس اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے ساٹھ رنز دئے۔صرف کپتان شعیب ملک اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے نپی تلی بولنگ کی اور دونوں نے مل کر زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

اس میچ میں سری لنکا کے ڈی سلوا اور پاکستان کے ضمیر حیدر نے آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دئے۔سیریز کا اگلا میچ حیدرآباد سندھ میں چوبیس جنوری کو کھیلا جائے گا۔