1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ مگر.......

1 مارچ 2007

تیرہ مارچ سے شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم شعیب اختر اور محمد آصف کے بغیر ہی روانہ ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/DYN5
تصویر: AP


دونوں فاسٹ باؤلرز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں لیکن بعض رپورٹوں کے مطابق شعیب اور آصف کے جسم میں اب بھی ممنوعہ ادویات کے اثرات موجود ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ڈوپ ٹیسٹ کے لئے نمونے نہیں دیئے۔

بہرحال حقیقت جو بھی ہو یہ بات تو طے ہے ان دونوں کے بغیر پاکستانی ٹیم کا باؤلنگ کا شعبہ کمزور ہو گیا ہے۔ اس کا اعتراف کپتان انضمام الحق بھی کر چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل ٹیم کے کپتان نے صحافیوں بات چیت کی ۔