1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی

26 مئی 2011

پینٹاگون کے مطابق امریکی افواج نے پاکستان میں اپنے اہلکاروں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11ODm
تصویر: AP

امریکی حکومت کے مطابق پاکستان کی حکومت نے اس سے تحریری درخواست کی تھی کہ اس کی خواہش ہے کہ امریکی اہلکاروں کی پاکستان میں موجودگی کو کم کیا جائے۔ پینٹاگون کے ترجمان کرنل ڈیو لیپین کے مطابق انہوں نے افواج میں کمی کا عمل شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ امریکی فوجی وہ ہیں جو پاکستانی افواج کی تربیت کا کام دے رہے ہیں یا پھر وہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تکنیکی معاونت کر رہے ہیں۔ ان کی تعداد دو سے زائد نہیں بتائی جاتی ہے۔

ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی امریکی افواج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور پاکستانی حکومت کی درخواست کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

NO FLASH Osama bin Laden Haus
بن لادن کو ایبٹ آباد میں امریکی افواج نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا تھاتصویر: AP

تاہم دونوں ممالک کے اعلیٰ ترین عہدیدار بارہا کہہ چکے ہیں کہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ برطانیہ کے اپنے دورے میں امریکی صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق پاکستانی حکومت نے امریکی افواج کی پاکستان میں موجودگی میں کمی کی درخواست قریباً دو ہفتے قبل کی تھی۔

پاکستان نے اسی نوعیت کی ایک درخواست امریکی خفیہ تنظیم سی آئی اے کے اہلکاروں کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے بھی کی تھی۔ یہ درخواست مارچ کے مہینے میں سی آئی اے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانیوں کے قتل اور ڈیوس کی حراست کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے تناظر میں کی گئی تھی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید