1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان اور بھارت میں خواتین پولیس

18 مارچ 2008

پاکستان اور بھارت میں پولیس کے محکمے میں خواتین کی نمائندگی کوئی خاص نہیں رہی ۔ لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYOQ

پولیس کا نام سنتے ہی ذہن میں آتا ہے ایک وردی والا، چھ فٹ لمبا، چاک و چو بند ہاتھ میں بندوق لئے غنڈوں سے لڑتا ہوا ایک مرد کہ جیسا اکثر ہم لوگ فلموں میں دیکھتے ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ کوئی خاتون ہاتھ میں ریوالور لئے ہوئے غنڈوں سے لڑ رہی ہو ؟ ۔ جہاں خواتین نے دنیا کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے اسی طرح پولیس کے محکمے میں بھی خواتین کی شمولیت دیکھنے میں آرہی ہے۔ جرمنی کی پولیس سروس میں ایک چوتھائی خواتین ہیں اور یہ شرح بڑ ھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
پاکستان میں ایک عرصے تک اس قسم کا تصور موجود نہیں تھا لیکن اب پولیس کے شعبے میں خواتین کی نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ کون سے عوامل ہیں کہ جن کی وجہ سے اب بھی خواتین اہم عہدوں پر نہیں پہنچ پاتیں؟

پاکستان اور بھارت میں پولیس کے محکمے میں خواتین کی نمائندگی کے بارے میں قرةالعین الزمان کا فیچر شانہ بشانہ