1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن

2 مارچ 2009

سری لنکن ٹیم نے ابتدائی وکٹیں جلد گرجانے کے باوجود بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دن کھیل ے اختتام تک 317 رنز بنا لئے

https://p.dw.com/p/H3lP
پاکستانی کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتصویر: AP

لاہور کے قذّافی اسٹیڈیم میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم نےچار وکٹوں کے نقصان پر تین سو سترہ رنز بنائے۔ سری لنکا کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئی تھیں تاہم سنگاکارا اور سماراویرا کی شاندار سنچریوں کے باعث سری لنکا کی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین وکٹیں لیں۔ سمارا ویرا 133 رنز جبکہ دلشان 3 رنز کے ساتھ آج پھر میدان میں اتریں گے۔ اس سے قبل کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔