1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

پاکستان اور علی بابا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بینش جاوید
16 مئی 2017

پاکستان نے منگل کے روز علی بابا گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد پاکستانی درآمدات کو دنیا بھر میں فروغ دینا بتایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2d3ci
Jack Ma / Ma Yun Auftritt beim WEF in Davos 23.01.2015
تصویر: F. Coffrini/AFP/Getty Images

پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق اس مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ای کامرس کی سب سے بڑی کمپنی علی بابا کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے علی بابا کے ایگزیکٹیو چئیرمین جیک ما سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا،’’ علی بابا ایک ایسی کمپنی ہے جس نے نہ صرف آن لائن کاروبار کیا بلکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔‘‘

China Seidenstaße-Gipfel- chinesischer Präsident Xi Jinping mit pakistanischer Premierminister Nawaz Sharif
پاکستان کے وزیر اعظم نے دورہء چین کے دوران چینی صدر سے ملاقات کیتصویر: picture-alliance/AP Photo/K. Fukuhara

اس مفاہمتی یاداشت کے تحت  پاکستان اور علی بابا کمپنی پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی برآمدات کو ای کامرس کے ذریعے بڑھانے پر کام کریں گے۔ علی بابا کی جانب سے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو تربیت بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں معاشی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار کو بھی بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

’سی پیک کے ذریعے سات لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا‘

اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان نئے اہم معاہدے

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشیت میں بہتری پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ای کامرس پر توجہ دی جائے۔