1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’پاکستان سپر لیگ‘ پانچ ٹیمیں فروخت

عاطف بلوچ4 دسمبر 2015

پاکستان کی طرف سے پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں پانچ ٹیموں کو 93 ملین ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ آئندہ برس چار تا چوبیس فروری شارجہ اور دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/1HHdE
Pakistan Super League Launch Lahore PSL 1 Logo
تصویر: Tariq Saeed

خبر رساں ادارے اے اپف نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے پانچ ٹیموں کے حقوق فروخت کر دیے ہیں۔

پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں مجموعی طور پر ترانوے ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں پہلی ٹی ٹوینٹی لیگ کے لیے مرکزی اسپانسرز اور نشریاتی حقوق کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ کچھ برسوں سے بھارت اور آسٹریلیا کی طرح ٹی ٹوئنٹی کی اپنی ایک لیگ کرانے کی کوشش میں تھا تاہم انتظامی وجوہات اور اسپانسرز کی کمی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا پہلا میلہ آئندہ برس چار تا تئیس فروری کو سجے گا۔ اس سلسلے میں شارجہ اور دبئی میں میچز منعقد کیے جائیں گے، جن میں معروف کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔

Pakistan Cricket Najam Sethi
پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم شیٹھی نے کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہو گئی ہےتصویر: DW/T.Saeed

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ کرس گیل اور کیون پیٹریسن جیسے عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے اس ٹی ٹوینٹی لیگ میں حصہ لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان پانچ ٹیموں کے کوچز کا حتمی فیصلہ بھی آئندہ دس دنوں میں کر لیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلز کے مطابق، ’’پی سی بی فخر سے اعلان کرتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے فرنچائز کمرشل حقوق، ٹائٹل اسپانسرز اور نشریاتی حقوق کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔‘‘

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہو گئی ہے۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک کامیابی ثابت ہو گا۔