1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’پاکستان سیریز ہار گیا‘

15 نومبر 2007

گوالیار میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہار کر سیریز اپنے نام کر لی۔ بھارت نے 255 رنز کے دیئے گئے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔

https://p.dw.com/p/DYMe

بھارت کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ صرف گیارہ رنز کے اسکور پر پہلی وکٹ سورو گنگولی کی گری۔ دوسری طرف تندولکر سمجھداری سے کھیلتے ہوئے اسکور کو بڑھاتے رہے۔ وہ اس سیریز میں ایک مرتبہ پھر نروس نانئٹیز کا شکار ہو کر 97 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ گوتم گھمبیر آ۔وٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے ۔وہ صرف چار رنز اسکور کر سے۔ یوراج سنگھ 65 گیندوں پر 53 اور کپتان دھونی 45 گیندون پر45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی تھے۔ بھارت نے پاکستان کی طرف سے 255 رنز کا ہدف باآسانی 47 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مقررہ پچاس اوورز میںپاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ پاکستان کو ابتداءمیں نقصان اٹھانا پڑا کہ جب تیسرے ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے اوپنر سلمان بٹ بغیر کس رن کے پویلین لوٹ گئے۔ محمد یوسف 99 رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے۔ یونس خان نے 68 بنائے۔