1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان عالمی ٹونٹی ٹونٹی سے باہر

طارق سعید25 مارچ 2016

پاکستان کرکٹ ٹیم موہالی میں آسٹریلیا سے تیئس رنز سے ہا ر کر عالمی ٹونٹی ٹونٹی سے باہر ہو گئی۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان ٹیم کی ایک ہفتے میں مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

https://p.dw.com/p/1IJvd
تصویر: DW/T. Saeed

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے موہالی کی بیٹنگ پچ پر چار وکٹ پر ایک سو تیرانوے رنز بنائے جواب میں پاکستانی ٹیم جیمز فاکنر کی تباہ کن باولنگ کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک سو بہتر رنز بنا سکی۔ فوکنر نے ستائیس رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا وہ ٹونٹی ٹونٹی میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی باولر ہیں۔

موہالی کے اندر جیت سنگھ بندرا اسٹیڈیم میں پچیس ہزار تماشایوں میں زیادہ تر پاکستان کے حامی تھے لیکن پاکستان کی خراب فیلڈنگ اور بے بال و پر بیٹنگ نے کپتان شاہد آفریدی کے ایک اور انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی امید ختم کر دی۔ اوپنر شرجیل خان نے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلوی باولرز کی بھی پٹائی کرتے ہوئے انیس گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے تیس رنز بنائے اور فوکنر کا پہلا شکار بنے۔ آنے والے بیٹسمینوں میں عمر اکمل نے جارحانہ بتیس رنز بنائے لیکن دوسرے اینڈ پر کوئی کھلاڑی رنز بنانے کی مطلوبہ اوسط برقرار نہ رکھ سکا اور پانی سر سے اونچا ہوتا گیا۔ خالد لطیف نے چھیالیس اور شعیب ملک نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

Bangladesch World T20 cricket tournament - Team Pakistan - Shahid Afridi
آفریدی اور کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان واپس جا کر کریں گےتصویر: Getty Images/AFP/M. Uz Zaman

کپتان شاہد آفریدی جنکا یہ ممکنہ طور پر پاکستان کی طرف سے آخری میچ تھا انہوں نے سات گیندوں میں دو چھکے لگا کر ماحول کو گرمایا البتہ نئے آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے آفریدی کو وکٹ کیپر نیول کے ہاتھوں سٹمپ کرواکے پاکستان کی بچی کھچی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آفریدی چودہ رنز بنا سکے۔

اس سے پہلے وہاب ریاض نے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کرکے آسٹریلوی خیمے میں کھلبلی مچا دی البتہ ستاون رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان اسٹیو سمتھ نے ذمہ داری سے بیٹںگ کرتے ہوئے بندرا اسٹیڈیم کی لمبی باونڈری پر پاکستانی فیلڈنگ کو بری طرح بے نقاب کیا۔ سمتھ نے اپنی اکسٹھ رنز کی اننگز میں سات چوکوں کے علاوہ دو دو رنز روانی سے بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے گلین میکسول کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں باسٹھ اور واٹسن کے ہمراہ پانچویں وکٹ کےلیے چوہتر رنز بنائے۔ واٹسن نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے چوالیس رنز بنائے۔

<div id="fb-root"></div>
<script>(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = "//connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.6";
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, 'script', 'facebook-jssdk'));</script>

پاکستان کی طرف سے وہاب کے بعد عماد وسیم نے بھی تین وکٹیں لیں۔ 'میچ کے بعد شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان واپس جا کر کریں گے۔