1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں خود کشیوں میں اضافہ

17 اپریل 2008

ملک میں لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ حکومت کا مہنگائی کے خاتمے کے لئے پیکج تیار کرنے کا اعلان ۔

https://p.dw.com/p/DlP9
تصویر: dpa - Bildarchiv

پاکستان میں آئے دن غربت اور بے روز گاری سے تنگ آئے ہوئے افراد کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر شائع ہوتی رہتی ہے۔ گزشتہ برس ایک شخص غربت سے تنگ آکر اپنے دو بیٹوں کو فروخت کرنے چل پڑا تھا ۔ تو اب مہنگائی سے تنگ آکر لاہور کی بشری بی بی نے اپنے دو بچوں سمیت خود کشی کر لی۔ ان واقعات سے صدر مشرف کے ان دعووں کی قلعی کھل گئی کہ جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں وہ غریب میں دس فی صد کی کمی ہو گئی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لئے اس قسم کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور پریشانی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدام اٹھائے گی کہ جس میں لوگ بے روز گاری اور غربت سے تنگ آ کر خود کشی کرنے پر مجبور نہ ہوں اور غریب خاندانوں کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔